23 فروری، 2012، 3:19 PM

عراق

عراق ميں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے

عراق ميں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے

مہر نیوز-23 فروری 2012ء: عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں ميں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتيجے ميں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمي ہو گئے ہيں.

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں ميں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتيجے ميں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمي ہو گئے ہيں. عراقي دارالحکومت بغداد اور اس کے مضافات ميں سلسلہ وار بم دھماکوں ميں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 2سو سے زائدزخمي ہيں. عراقی وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو يہ دھماکے سڑکوں کے کنارے نصب بموں سے ہوئے جبکہ بعض کار بم دھماکے تھے. حملے مقامي وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے آٹھ بجے کے درميان ہوئے. ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمي بھي ہوئے ہيں. حکام کے مطابق  ان حملوں کا ہدف پوليس اہلکار تھے.عراقي وزارت داخلہ کے مطابق تشدد کے زيادہ تر واقعات دارالحکومت بغداد ميں ہوئے، جہاں کم ازکم بائيس افراد مارے گئے ہیں .

News ID 1541820

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha